لاہور میں ہول سیل ڈیلرز اور چھوٹے دوکانداروں کی ملی بھگت کے باعث شہری سرکاری نرخوں پر چینی خریدنے سے محروم ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں ہر روز 700 ٹن چینی کی سپلائی کی جا رہی ہے، تاہم گڑھی شاہو، مغلپورہ، ملتان روڈ اور دیگر علاقوں میں گلی محلوں تک یہ سپلائی پہنچ نہیں رہی۔لاہور کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی سپلائی پر سخت چیک اینڈ بیلنس لگایا جائے تاکہ شہری سرکاری نرخوں پر چینی حاصل کر سکیں اور سپلائی میں کسی قسم کے گھپلے کو روکا جا سکے۔