پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریے کے تحت دیکھا جائے:وزیر اطلاعات

پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریے کے تحت دیکھا جائے:وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریے کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے اور پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی تصنیف کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا اور ملکی دفاع میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے بھارت کی موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے اور بھارت دنیا میں دہشت گردی میں ملوث ہے، جس کے ثبوت کینیڈا اور دیگر ممالک میں سکھوں کے قتل کے واقعات ہیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان نے کامیاب سفارت کاری کے ذریعے دنیا میں اپنا موقف مؤثر انداز میں پیش کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، جبکہ پاکستان ہمیشہ امن اور انصاف کی بات کرتا رہا ہے۔