اراکین پارلیمنٹ نے بھی ریلیف کیمپوں میں کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا
اوکاڑہ (آئی این پی )سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی نے ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران کے ہمراہ دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ڈی پی او راشد ہدایت، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز اور مقامی اراکین پارلیمنٹ بھی موجود تھے وفد نے خاص طور پر ریلیف کیمپ گوگیرہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں سیلاب متاثرین کے لیے قائم کردہ کیمپوں میں انہیں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں دورے کا بنیادی مقصد امدادی کارروائیوں کا براہِ راست جائزہ لینا تھا اور متاثرہ عوام سے ان کی ضروریات اور حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں رائے حاصل کی جائے صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی نے ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی نگرانی میں کیے گئے انتظامات کو سراہا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مشکل وقت میں عوام کی خدمت کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، جسے عوام نے بھی تسلیم کیا اور حکومت کے اس اقدام کو سراہا،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے وفد کو امدادی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی