یوکرین میں روسی میزائل حملہ، 22 افراد جاں بحق، 5 بچے بھی شامل

یوکرین میں روسی میزائل حملہ، 22 افراد جاں بحق، 5 بچے بھی شامل

یوکرین کے شمالی علاقے چرنی ہیو میں واقع شہر پریلوکی پر روسی میزائل حملے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی، جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔

چرنی ہیو کے گورنر ویاچسلاو چاؤس نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں بتایا کہ حملے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے، جبکہ ایک بچہ اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔گورنر کے مطابق بدھ کی سہ پہر ہونے والے حملے میں علاقائی دارالحکومت چرنی ہیو کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک تین منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر فائٹرز نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا کہ پریلوکی میں ایک رہائشی عمارت کو K-101 میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے ملک کے فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اضافی میزائلوں کی ضرورت پر زور دیا۔زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یوکرین کو روزانہ میزائل حملوں کے خطرے کا سامنا ہے اور فضائی دفاعی نظام کو مسلسل تیار رکھنے کے لیے مزید میزائلوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شراکت دار ممالک سے دفاعی سازوسامان کی فوری فراہمی اور اس کی پیداوار بڑھانے پر بھی زور دیا۔