قطر کے قریب ٹینکر پر متعدد پروجیکٹائلوں سے حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

قطر کے قریب ٹینکر پر متعدد پروجیکٹائلوں سے حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

قطر کے شمالی ساحل کے قریب گزرنے والے ایک ٹینکر پر متعدد پروجیکٹائلوں سے حملہ کیا گیا، جس کے بعد آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی کی سلامتی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کے مطابق بحری جہاز پر حملہ آبنائے ہرمز سے تقریباً 500 کلومیٹر مغرب میں خلیج میں ہوا۔ تاہم اتھارٹی نے متاثرہ جہاز کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی حملے کے مقام کی مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی نامعلوم تعداد کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم جانی نقصان کی حتمی تعداد تاحال واضح نہیں ہوسکی۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب میری ٹائم سیکیورٹی فرموں کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کے اطراف تیل، مائع قدرتی گیس (ایل این جی) اور مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) لے جانے والے ٹینکروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تین میری ٹائم سیکیورٹی ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران ٹینکروں پر کم از کم 12 حملے رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے بھی منگل کو بتایا کہ آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے پاناما کے پرچم والے ایک آئل ٹینکر پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے 12 ارکان زخمی ہوئے۔حالیہ واقعات کے باعث آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت اور خطے میں توانائی کی ترسیل کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔