اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر(کوچ اینڈ ایجوکیشن) اور فٹ بال کے قومی کوچ سجاد محمود عمرہ کی ادائیگی کے لئے 8 اکتوبر کو سعودی عرب روانہ ہونگے۔ وہاں پر سجاد محمود خانہ کعبہ کے طواف کرنے ساتھ ساتھ روضہ رسول پر حاضری دیں گے اور ملک پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کریں گے۔