لاہور(آئی این پی ) لاہو ر ہائیکورٹ نے موبائل فونز سمزکی غیر قانونی فروخت کیس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے جواب کو مسترد کردیا اور آئندہ چیرمین پی ٹی اے کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔موبائل فونزسمزکی غیر قانونی فروخت سے متعلق کیس کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس علی ضیا باجوہ نیغیرقانونی سمز فروحت کے مقدمے میں ملزم شہبازکی ضمانت پر سماعت کی۔دوران سماعت ڈی جی این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ہم نے 58ہزار سے زائد غیرقانونی سمز برآمد کیں۔ 183 افرادکوگرفتارکیا گیا اور مقدمات درج کیے گئے جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دئیے کہ دور دراز گائو ں اور گلی محلوں میں سمز فروحت ہورہی ہیں