پیانگ یانگ (آئی این پی)شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ازلی دوستی اور اتحادی تعلقات کے تسلسل پر زور دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کم جونگ ان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اتحاد پر مبنی تعلقات جو اس وقت اپنے عروج پر ہیں مستقبل میں بھی ہمارے باہمی دوستانہ اور رفیقانہ تعلقات کی بدولت مضبوطی سے قائم رہیں گے۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے کہا کہ تعلقات دو طرفہ ترقی کے ساتھ ساتھ ایک منصفانہ اور کثیر قطبی عالمی نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا روسی عوام کی قومی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل حمایت کرے گا