کراچی(آئی این پی )چیری ماسٹر پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری 2026 سے کراچی کے پورٹ قاسم کے نیشنل انڈسٹریل پارک میں مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری شروع کرے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اعلان فیکٹری کے مقام پر منعقدہ تقریب میں کیا گیا، 60 ایکڑ رقبے پر پھیلا یہ پلانٹ 15 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا حامل ہے، کمپنی ملک بھر میں ڈیلرشپ نیٹ ورک بھی قائم کر رہی ہے، جس کے تحت 2026 میں 7 بڑے شہروں میں 10 آٹ لیٹس کھولے جائیں گے۔چینی کار ساز کمپنی چیری آٹو، جو چین کی سب سے بڑی گاڑیاں برآمد کرنے والی برانڈ ہے، دنیا کے 120 سے زائد ممالک میں کام کر رہی ہے، جن میں یورپ، جنوبی امریکا، مشرق وسطی، افریقہ، ایشیا، روس اور آسٹریلیا شامل ہیں