لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی مؤثر کاروائیاں جاری ہیں۔سبزہ زار، وحدت کالونی، ساندہ اور ہنجروال پولیس نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اکمل، ابرار، آصف، افتخار، شہباز اور ریاض شامل ہیں، جو شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو سے زائد چرس اور 1 کلو آئس برآمد کر لی۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے سبزہ زار، ساندہ، وحدت کالونی اور ہنجروال پولیس کی بہترین کارکردگی کو سراہا