دہشت گردوں نے رہائی کے بدلے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا
پشاور (خصوصی رپورٹ)بنوں کے علاقے پیردل خیل سے اغوا کیے گئے واپڈا کے پانچ ملازمین کو 55 روز بعد بحفاظت بازیاب کرالیاگیا۔ڈی پی او بنوں کے مطابق واپڈا کی ٹیم بجلی کی مرمت کے کام میں مصروف تھی، جب ڈرائیور سمیت پانچ اہلکاروں کو اغوا کیاگیا،بازیاب ہونے والوں میں ڈرائیور عدنان، نقیب الرحمن، فرہاد، عبدالوہاب اور جاوید اللہ شامل ہیں، دہشتگردوں نے ان اہلکاروں کی رہائی کے بدلے پانچ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔