اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)واپڈا نے اپنے ملازمین کو عیدالفطرپرریوارڈدینے کافیصلہ کیا ہے،ریوارڈکی رقم ایک بنیادی تنخواہ کے برابر ہوگی۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چھ ماہ سے زائدسروس والے ملازمین ریوارڈکے اہل ہوں گے ،کنفرم،کنٹریکٹ،ڈیلی ویجز، ڈیپوٹیشن سمیت تمام ملازمین ریوارڈکے اہل ہوں گے،کنسلٹنٹ،ایڈوائزرز،اپنے پیکج کا60فیصدبطور ریوارڈ لے سکیں گے۔ارنڈ لیوو،ایل پی آر،ایکسٹراآرڈنری لیوو والے ملازمین ریوارڈکے اہل نہیں ہوں گے،سزایافتہ یامسکنڈکٹ کے مرتکب ملازمین بھی ریوارڈکے اہل نہیں۔