جرمنی پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار ہے:ملک احمد خان

پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے:جرمن سفیر سے ملاقات میں گفتگو
تعلیم، توانائی، ماحولیات اور ہنرمندی کی تربیت کے شعبوں میں تعاون جاری رکھا جائے گا:جرمن سفیر
 لاہور ( سپیشل رپورٹر)  سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے  پنجاب اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات، صوبائی ترقی، پارلیمانی تعاون اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا  جرمنی ایک قابلِ اعتماد شراکت دار ہے جس نے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب شفاف طرزِ حکمرانی، پائیدار ترقی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور اس حوالے سے دوطرفہ تعاون مزید گہرا کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے کہا  جرمنی پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تعلیم، توانائی، ماحولیات اور ہنرمندی کی تربیت کے شعبوں میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔