اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جمعہ کو مختلف وزارتوں کی جانب سے اہم تحریری و زبانی جوابات پیش کیے گئے‘جلاس کے آغاز میں رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کی تاہم حکومت نے کورم مکمل کر کے ایوان کی کارروائی معطل ہونے سے بچا لی، جبکہ اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔