لاکھوں کے ڈ اکے شہری کنگال

 بادامی باغ ،سندر ،لیاقت آباد ،گلشن راوی ،مغلپورہ، جوہر ٹائون میں ڈاکے
دومقامات پر گاڑیاں ،ملت پارک، لاری اڈا، مصطفی آباد سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے،موبائل فونز سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ بادامی باغ میں خاور سے 1 لاکھ 90ہزار و موبائل ،سندر میں مختار سے 1لاکھ 80 ہزار و موبائل ،لیاقت آباد میں اسد سے 1لاکھ 70ہزارو موبائل ،گلشن راوی میں عابد سے1 لاکھ 60 ہزار وموبائل ،مغلپورہ میں بلال سے 1 لاکھ 50ہزار وموبائل ، جوہر ٹائون میں جہانگیر سے 1 لاکھ 40ہزاروموبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گوالمنڈی اور غازی آباد سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک، لاری اڈا اور مصطفی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔