ٹرمپ نے پیوٹن سے بات چیت کی خواہش کا اظہار کیا

ٹرمپ نے پیوٹن سے بات چیت کی خواہش کا اظہار کیا

ویب ڈیسک:امریکا کے نومنتخب صدر، ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے گفتگو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ اب تک 70 عالمی رہنماؤں سے بات چیت کر چکے ہیں، لیکن روسی صدر سے بات چیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بیان ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دیا، جس میں انہوں نے روسی صدر کے ساتھ تعلقات بحالی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہشمند ہیں اور وہ پیوٹن سے جلد بات کرنا چاہتے ہیں۔اس کے ردعمل میں، روسی صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ روس امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے تیار ہے، تاہم اس کے لیے امریکا کو اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ "اب بال امریکا کے کورٹ میں ہے۔"پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور روس کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے تعاون اور مذاکرات ضروری ہیں تاکہ عالمی سطح پر امن و استحکام کی فضا قائم رکھی جا سکے۔اس صورتحال میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ممکنہ ملاقات اور بات چیت کو عالمی سیاست میں اہمیت دی جا رہی ہے، خاص طور پر جب امریکا اور روس کے تعلقات میں حالیہ برسوں میں کشیدگی رہی ہے۔