ویب ڈیسک:لاہور اور گرد و نواح میں سموگ اور دھند کی شدت بڑھنے سے حد نگاہ میں کمی واقع ہو گئی ہے،
جس کے باعث ٹریفک حادثات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ شیخوپورہ میں شدید سموگ کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کی وجہ سے سفری مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ موٹروے پولیس نے عوام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ مزید یہ بھی کہا گیا کہ موسمی حالات میں بہتری آنے تک احتیاط برتی جائے۔