اسرائیل میں وزیردفاع کی برطرفی پر مظاہرے

     تل ابیب(یواین پی) اسرائیل کے مختلف شہروں میں وزیردفاع یواف گیلانٹ کی برطرفی کیخلاف مظاہرے پھوٹ پڑے، مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف شدید نعرے بازی اور متعدد سڑکیں بلاک کرکے جلاوئوگھیرا و کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یواف گیلانٹ کی برطرفی کیخلاف اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب، نہاریہ، حیفا اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کیخلاف احتجاج کیا