پیرس: اسرائیل کی حمایت میں گالا کے انعقاد پر مظاہرے پھوٹ پڑے

 پیرس(آئی این پی )فرانس کے دارالحکومت پیرس میں انتہائی دائیں بازو کی شخصیات کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں منعقدہ متنازع گالا کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے۔غیرملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق تقریب کا مقصد اسرائیلی فوج کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا تھا جس میں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموترخ کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔یہ مظاہرے فرانس کے نیشنل سٹیڈیم میں ایک فٹ بال میچ کے موقع پر اسرائیل کی قومی ٹیم کے خلاف شروع ہوئے۔