ڈی آئی خان: سی ٹی ڈی کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2اہم خوارجی ہلاک

 پشاور(آئی این پی )ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کلاچی میں سی ٹی ڈی نے دو اہم خوارجیوں کو ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو اہم خوارجی ہلاک ہوئے، ہلاک خوارجی فورسز کو انتہائی مطلوب تھے۔دونوں دہشت گردوں کی شناحت یوسف ساکن کلاچی اور ظاہر خان ساکن کلاچی سے ہوئی ہے۔