کوٹ مبارک میں خوارجی شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے، پولیس نے محاصرہ کیا تو حملہ کردیا
لاہور ( کرائم رپورٹر) کوٹ مبارک کے علاقہ میں پنجاب پولیس نے آپریشن کرکے 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک کر دئیے،دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس کو شاباش دی ، ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی ،خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہے ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیموں نے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن کا آغاز کیا ،خوارجی بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہو گئے۔پنجاب پولیس نے بروقت، موثر کارروائی کرتے ہوئے 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ کچھ دہشت گرد جھاڑیوں، ٹیلوں کی آڑ میں فرار ہو گئے ،پولیس نے اسلحہ، گولہ بارود بھی بر آمد کیا۔ پولیس آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری رکھا ہو ا ہے،دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے ، آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے بتایا کہ دیگر شرپسند عناصر کو بھی گرفتار کرکے جلد از جلد انجام تک پہنچائیں گے آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی نگرانی، ڈی پی او سید علی کی قیادت میں پنجاب پولیس کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود رہیں، ترجمان پنجاب پولیس ذیشان خان نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی چار خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پولیس کو شاباش دی اورکہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے پنجاب پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔