حافظ آباد(خصوصی رپورٹ) لکڑیانوالہ سٹاپ کے قریب دوٹرکوںکے تصادم میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک ٹرک ڈرائیور گل راویز خان ولد گل نواز خان سکنہ کے پی کے ٹرک کے کیبن میں پھنس گیا جسے ریسکیو کی ٹیم نے آپریشن کرکے زخمی حالت میں نکال لیا اور تمام زخمیوںکو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔