راولپنڈی کے صدر کے بیرونی علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق، ہلاک ہونے والے ملزمان قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں نامزد تھے، جنہوں نے 4 ماہ قبل ایک سیکیورٹی گارڈ کو قتل کیا تھا۔ترجمان پولیس کے مطابق، مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ملزمان شہری سے گن پوائنٹ پر کار چھین کر فرار ہو رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔