کراچی: جعلی شادی سرٹیفکیٹ سے بیرون ملک سفر کی کوشش ناکام، خاتون کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی: جعلی شادی سرٹیفکیٹ سے بیرون ملک سفر کی کوشش ناکام، خاتون کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے عمان جانے والی ایک خاتون مسافر کو جعلی شادی سرٹیفکیٹ اور مشکوک دستاویزات کی بنیاد پر بیرونِ ملک روانہ ہونے سے روک دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، خاتون کو امیگریشن چیک کے دوران مشکوک دستاویزات کی بنا پر روکا گیا، کیونکہ وہ Relative Joining Visa ویزا پر سفر کر رہی تھی۔ امریکی انٹرویو کے دوران، خاتون سے شادی سے متعلق دستاویزات طلب کی گئیں، اور اس کے بیانات میں واضح تضادات سامنے آئے۔ حکام کے مطابق، خاتون نے اعتراف کیا کہ اس کی محمد ریحان کے ساتھ قانونی شادی نہیں ہوئی، اور پیش کیا گیا میرج سرٹیفکیٹ جعلی اور ارینجڈ نکلا۔ 
مزید انکشاف ہوا کہ، خاتون نے بتایا کہ عمان کا ریلیٹو جوائننگ ویزا حاصل کرنے کے لیے اس نے ایجنٹ کے ذریعے جعلی دستاویزات تیار کروائیں۔ ایف آئی اے حکام نے جعلی شادی سرٹیفکیٹ، عمان کا آئی ڈی اور دیگر مشتبہ دستاویزات اپنی تحویل میں لے لیں، اور خاتون کے موبائل فون سمیت تمام ریکارڈز کو تحقیقات کے لیے کراچی کے اے ایچ ٹی سی منتقل کر دیا ہے۔