اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان علیل ہو گئے انہیں ڈبل نمونیا کی تشخیص کے بعد ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ مجھے وائرل ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے اور ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعائیں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔