اوورسیز پاکستانیوں کا افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی،فوج کے حق میں نعرے بازی
لندن (خصوصی رپورٹ) بھارتی جارحیت کے خلاف اوورسیز پاکستانی بھی ہم آواز ہو گئے ۔ اوورسیز پاکستانیوں نے لندن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا ۔ احتجاج کے شرکاء نے بھارتی بربریت کی پرزور مذ مت کی ۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فوج کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے مودی کے خلاف بھی نعرے لگائے ۔