مفروراشتہاری گرفتار ،اسلحہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ جوہر ٹاؤن اور چوھنگ کو مطلوب بی کیٹیگری کے جرائم میں ملوث مفرور اشتہاری کوگرفتارکرلیا ۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزم کی شناخت قاسم حمید کے نام سے ہوئی ،ملزم دفعہ 406 اور 489 کے جرائم میں مفرور تھا۔گرفتار ملزم سے ناجائز اسلحہ رائفل 223 بور رپیٹر 12 بور اور 9MM پستول اور میگزین برآمد کی گئی۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں  نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔