میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا، جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد جائے وقوعہ کو قناعتیں لگا کر سیل کر دیا گیا تاکہ عوام کو کسی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور مکمل سرچ آپریشن جاری ہے۔واقعے کے باعث راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ آج شام 8 بجے اسی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے۔اس واقعے سے قبل سیکیورٹی فورسز نے گوجرانوالہ، لاہور، گھوٹکی اور کراچی کے علاقے ملیر میں بھی بھارتی ڈرونز مار گرائے تھے، جس سے بھارتی ڈرون سرگرمیوں میں اضافے کا واضح اشارہ ملتا ہے۔