بھارتی جارحیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف:گورنر بلوچستان

 کوئٹہ(آئی این پی )گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں تمام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے خطے میں دیرپا امن و آشتی کی ضرورت پر زور دیا اور ہر انٹرنیشنل فورم پر بھارتی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔اپنے بیان میں گورنر مندوخیل نے کہا کہ معصوم شہریوں اور انکی املاک کو نشانہ بنانے سے بھارت کی جارحیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئی۔