تحریک انصاف نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو قبول کر لیا

 تحریک انصاف کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا،ملک کا سب سے بڑا لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں
 بانی جو بھی ہدایت دیں گے ایوان تک پہنچائیں گے:قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش کو قبول کر لیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا، پاکستان ہم سب کا ہے، ملک کا سب سے بڑا لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اختلافات کو دشمنی اور نفرت میں نہیں بدلنا چاہئے، وزیراعظم کی بات چیت کی آفر کو ویل کم کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف یہی ہے کہ سیاسی ایشوز کا سیاسی حل بھی ڈھونڈا جائے، بانی جو بھی ہدایت دیں گے ایوان تک پہنچائیں گے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اس ایوان میں سیاست خاموش ہے اور دونوں طرف قوم دشمن کے خلاف متحد ہے، وقت ثابت کرے گا کہ رات کی تاریکی میں حملہ بھارت کی غلطی ہے