رمضان المبارک کا پہلاجمعہ،سکیورٹی الرٹ رہی

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی جانب سے رمضان المبارک کے پہلے جمعتہ المبارک کے موقع پر بھرپور سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سکیورٹی،ڈویڑنل ایس پیز،سرکل افسران،ایس ایچ او وانچارج چوکیات فیلڈ میں موجود رہے۔ شہر کے داخلی وخارجی ناکوں سمیت اہم چیک پوسٹس پرسخت چیکنگ عمل میں  لائی گئی۔ماہِ صیام کی مناسبت سے شہر بھر کی مساجد کے سکیورٹی پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا گیا۔ کھلے مقامات پر بھی نمازیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔اے پلس کیٹیگری میں شامل مساجد پر سنائپرز تعینات کئے گئے۔ شہر کی اہم شاہراؤں پرایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ، پی آریو ودیگر پٹرولنگ یونٹس موثر گشت کرتے دکھائی دیئے۔