بشریٰ کی ضمانت میں توسیع،یاسمین راشد کے وکیل کو مہلت

 بشری ٰ کو گرفتار ی سے روک دیا،ڈی چوک ، 15 کارکنوں کی ضمانت کا فیصلہ جاری 
 اسلام آباد ،لاہور (خصوصی رپورٹ ، کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے26 نومبر احتجاج پردرج مقدمہ میں گرفتار پی ٹی ائی کے 15 کارکنوں کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرنے کا فیصلہ جاری کردیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء￿  کی جانب سے جاری فیصلہ میں عدالت نے تمام ملزموں کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرتے ہوئے وکیل کو ملزموں کی جانب سے بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نمبر1 کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے پی ٹی ا?ئی کے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق تین مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔گزشتہ روز ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کے دوران بشریٰ کے وکیل خالد یوسف عدالت پیش ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام ا?باد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق 3 کیسز میں بشریٰ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے بشریٰ کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی۔بشریٰ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ 190 ملین پاونڈ کیس میں گرفتار ہیں عدالت حاضر نہیں ہو سکتیں، عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 24 مارچ تک متعلقہ کیسز میں گرفتاری سے روک دیا، ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر آئندہ سماعت 24 مارچ کو ہوگی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کی چار مقدمات میں ضمانتوں میں وکیل کو تیاری کے لیے مہلت دے دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جلاوگھیراو سے کوئی تعلق نہیں۔دوران سماعت یاسمین راشد کے وکیل برھان معظم نے دلائل کیلئے مہلت طلب کی عدالت نے وکیل کی استدعا کو منظور
 کرتے ہوئے ضمانتوں پر سماعت 15 مارچ تک ملتوی کر دی۔