چینی کی قیمت میں مزید اضافہ

 لاہور(سپیشل رپورٹر )چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں چینی مزید مہنگی ہو گئی۔لاہور میں 50کلو چینی کے تھیلے کی قیمت میں 250روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد قیمت 8250روپے تک پہنچ گئی ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی کے نرخ 160سے 164روپے فی کلو ہو گئے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ چینی کے نرخ 170سے 180روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔