لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں زیرِ تعمیر عمارت پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان مزدور جاں بحق ہوگیاریسکیو ذرائع کے مطابق 18 سالہ ذیشان تعمیراتی کام میں مصروف تھا کہ اس کے ہاتھ میں موجود لوہے کا راڈ اچانک 11 کے وی بجلی کی لائن سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں اسے شدید کرنٹ لگااطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ذیشان کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سی پی آر کیا گیا۔ بعد ازاں اسے آر ایچ سی مانگا منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور دورانِ علاج دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی، جبکہ متعلقہ اداروں نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔