130 سال سے زیادہ زندہ رہنا چاہتا ہوں:دلائی لامہ

 دھرم شالہ(آئی این پی )تبتیوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے کہا ہے کہ وہ 130 سال سے زائد عمر پانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ یہ بیان انہوں نے اپنے طویل عرصہ حیات کے لیے منعقدہ ایک مذہبی تقریب کے دوران دیا، جس میں ہزاروں عقیدت مند شریک تھے۔ اتوار کو دلائی لامہ کی  90 ویں سالگرہ منا ئی گئی ۔انہوں نے کہا، میں اب تک بدھ مت کے دھرم اور تبتی عوام کی اچھی خدمت کر پایا ہوں، اور میں امید کرتا ہوں کہ میں 130 سال سے زائد زندہ رہوں۔بدھ مت کے ماننے والوں کا عقیدہ ہے کہ دلائی لامہ اپنی اگلی زندگی کے لیے خود جسم کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ وفات کے بعد پھر جنم لیں گے، جس سے ان کے جانشین کی راہ ہموار ہوگی۔