اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج باضابطہ طور پر جاری کر دئیے ۔پارٹ ون کے امتحانات میں کل 71,611 طلبا نے حصہ لیا تھا، جن میں سے 57,181 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اس طرح پارٹ ون کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 80.67 فیصد رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تعلیمی معیار کی بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ طلبا نے اپنی محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کا شکریہ ادا کیا۔پارٹ ٹو کے امتحانات میں کل 26,709 طلبہ نے حصہ لیا، جن میں سے 17,146 امیدوار کامیاب ہوئے