لاہور میں روزانہ درجنوں وارداتیں، پولیس بے بس

غازی  آباد اور شاہدرہ ٹاون سے گاڑیاں، نوانکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں
لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندر میں اسحاق سے 1لاکھ 90ہزار روپے اور موبائل فون,گڑھی شاہو میں افضال سے 1لاکھ85ہزار روپے اور موبائل فون,شفیق  آباد میں گلزیب سے1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،بادامی باغ میں  فراست سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں یاور سے 1لاکھ 35ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔غازی  آباد اور شاہدرہ ٹاون سے گاڑیاں جبکہ نوانکوٹ مصریشاہ اور گرین ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔