ایس ٹی سی رہنما الزبیدی فرار، عسکری کارروائیوں کی ہدایت، علیحدگی پسند گروہ کی سعودی عرب امن مذاکرات میں شرکت پر آمادگی
صنعا(آئی این پی )سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے یمن کے صوبے الضالع میں محدود فضائی کارروائیوں اور علیحدگی پسند فورسز کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے اپنے بیان میں کہا کہ سربراہ سدرن ٹریڈیشنل کونسل عیدروس الزبیدی طے شدہ پرواز پر ریاض آنے کے بجائے نامعلوم مقام پر فرار ہوگئے، الزبیدی کو منگل و بدھ کی درمیانی رات عدن سے ریاض روانہ ہونا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ الزبیدی کو یمنی حکومت اور جنوبی علیحدگی پسندوں کے درمیان مذاکرات میں شرکت کرنا تھی، قانونی حکومت اور اتحاد کو معلومات ملیں کہ الزبیدی نے ایک بڑی فوج کو متحرک کیا ہے۔سعودی اتحاد کے بیان میں کہا گیا کہ الزبیدی نے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سمیت ایک بڑی فوجی قوت الضالع میں جمع کرلی تھی، صبح 4 بجے پیشگی فضائی حملے کیے تاکہ تصادم کا پھیلا روکا جاسکے