وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماچاوڈو کا وطن واپسی کا اعلان

 وینزویلا کے عوام کیلئے  موثر کردار ادا کرنا چاہتی ہوں،امریکی میڈیا کو انٹرویو 
کراکس(آئی این پی )وینزویلا کی معروف اپوزیشن لیڈر اور نوبل امن انعام یافتہ ماریا کورینا ماچادو نے کہا ہے کہ وہ  جتنی جلد ممکن ہو اپنے وطن وینزویلا واپس جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے یہ بیان ریاستہائے متحدہ میں ہونے والی حالیہ فوجی کارروائی اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد دیا۔  ماچادو نے امریکی میڈیا فوکس نیوز سے انٹرویو میں کہا کہ وہ اس وقت فیصلہ کر رہی ہیں کہ وہ کس وقت اور کہاں سب سے موثر طریقے سے وینزویلا کی جمہوری قوت کا حصہ بن سکتی ہیں