علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کو زہر دینے کا ذکر کیا:رانا ثناء

علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کو زہر دینے کا ذکر کیا:رانا ثناء

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے انکشاف کیا ہے کہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کے سیاسی فوائد کی بات کی اور انہیں زہر دینے کا ذکر بھی کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ایسی جماعت جس کے اپنے اندر کے لوگ اس طرح کی سازشیں کریں، اس سے کیا توقع کی جا سکتی ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے سوشل میڈیا پر کیے گئے پروپیگنڈا کی ہر جانب سے تردید ہوئی ہے۔انہوں نے جھوٹے بیانیے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بار بار دہرایا گیا کہ ڈی چوک میں گولیاں چلائی گئی ہیں۔ یہ جماعت نہ صرف اندرونی طور پر لڑ رہی ہے بلکہ اداروں سے بھی محاذ آرائی میں مصروف ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیرون ملک دورے کی وجہ سے مذاکرات میں تاخیر ہوئی ہے۔ تاہم، ایاز صادق کے واپس آنے کے بعد مذاکرات جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے دوسری ملاقات بھی جلد کروا دی جائے گی تاکہ معاملات آگے بڑھ سکیں۔