اکرم اداس نے انکشاف کیا کہ ان کے والد کے ہاتھوں 7 افراد قتل ہوئے

اکرم اداس نے انکشاف کیا کہ ان کے والد کے ہاتھوں 7 افراد قتل ہوئے

پاکستان کے مشہور کامیڈین اکرم اداس نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں اپنی زندگی کے ایک تکلیف دہ تجربے کا انکشاف کیا۔

پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے اکرم اداس نے بتایا کہ ان کے والد نے زندگی کے ایک نازک مرحلے میں 7 افراد کی جان لی تھی۔اکرم اداس نے اپنے والد کی شخصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے انسان تھے، جو ہمیشہ کمزور افراد کا ساتھ دیتے اور کبھی کسی پر ظلم نہیں کرتے تھے۔ تاہم، اکرم اداس نے اعتراف کیا کہ ان کے والد ایک برا وقت آنے پر غلط کاموں میں ملوث ہو گئے، جس کا نتیجہ 7 افراد کے قتل کی صورت میں نکلا۔کامیڈین نے مزید بتایا کہ جب ان کے والد کو جیل جانا پڑا، تو انہیں اپنے خاندان کی جائیداد اور زمینیں فروخت کرنی پڑیں تاکہ وہ عدالتوں میں اپنا کیس لڑ سکیں۔

 اکرم اداس نے یہ بھی بتایا کہ ان کے والد 14 سال تک جیل میں رہے اور اس دوران ان کے خاندان کو سخت محنت کرنی پڑی تاکہ وہ مشکل حالات سے باہر نکل سکیں۔اکرم اداس نے مزید بتایا کہ والد کی جیل میں قید کے بعد ان کا خاندان اپنے آبائی شہر کو چھوڑ کر ایک نیا آغاز کرنے کے لیے دوسرے علاقے میں منتقل ہو گیا، اور انہوں نے کبھی بھی اپنے آبائی شہر کی طرف واپس جانے کا ارادہ نہیں کیا۔