لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل واردات کے دوران شہری کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل واردات کے دوران شہری کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیاواردات کے بعد ملزمان کو فرار ہونے میں مدد دینے والی خاتون ملزمہ کو بھی پولیس نے دھر لیاملزمان نے موبائل شاپ پر واردات کی نقد رقم اور موبائل چھینے شہری کے روکنے کی کوشش پر ملزمان نے فائرنگ کرکے شہری کی پنڈلی پر فائر ماراڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ایس پی سٹی کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد حاصل کی گئیملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کرتے دیکھا جا سکتاچوکی اکرم پارک پولیس نے چند روز میں مرکزی ملزم نہال اور اسکی ساتھی ملزمہ ملائکہ بی بی کو گرفتار کر لیاملزمان واردات کر کے نکلتے اور پولیس سے انکو بچانے کے لیے خاتون انکے ساتھ بیٹھ جاتی ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل کو بھی ریکور کر لیا گیا ہے ایس پی سٹی قاضی علی رضا کے مطابق دوران تفتیش ریکارڈ یافتہ ملزمان کا مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کیا گیاایس پی سٹی قاضی علی رضا نے سنگین واردات کے ملزمان کی گرفتاری پر اسلام چوکی انچارج اکرم پارک شہزاد نعیم اورپولیس ٹیم کو شاباش تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے