ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی ،بلاول کو مزاحمت پر فائر مار کر زخمی کر دیا،متعدد گاڑیاں وموٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈکیتی مزاحمت میں نوجوان زخمی دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی ،طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلیں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا ۔ذرائع کے مطابق سبزہ زارمیں ڈاکوؤں نے دوران واردات طالب علم کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔بلاول موٹرسائیکل پر سکول جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے روک لیااور گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی ،بلاول نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے فائر مار کر زخمی کر دیا،نوجوان بلاول کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ مزنگ میں صفدر سے 1لاکھ70 ہزار روپے اور دیگر سامان، غازی آباد میں شہری ذوالفقار سے1 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،لیاقت آباد میں سفیر سے1 لاکھ60ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔رائے ونڈ میں گوہر سے1 لاکھ55 ہزار روپے اور موبائل فون،ہیئر میں عبید سے 1لاکھ 50ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، وحدت کالونی مسلم ٹائون موڑ کے قریب الیاس سے1لاکھ 40ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ انارکلی اور گارڈن ٹائون سے گاڑیاں جبکہ نولکھا گلشن راوی اور کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔