بلوچستان،خیبرپختونخوااورپنجاب کے12اضلاع میں پولیووائرس کی تصدیق

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )وزارت قومی صحت نے بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب کے 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے، قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے اضلاع کے سیوریج سے نمونے ماہ نومبر اور دسمبر میں حاصل کئے گئے تھے، وزارت قومی صحت کے مطابق حب، اوستہ محمد، ڈیرہ بگٹی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کوئٹہ، نصیر آباد، ڈی آئی خان، ٹانک، بنوں، اٹک، جھنگ، ملتان، خانیوال کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔