31اضلاع کے 38 ماحولیاتی نمونوں کا ٹیسٹ‘ایبٹ آباد، بنوں، ڈی آئی خان ‘پشاور،ٹانک،شمالی وزیرستان،بدین میں بھی نمونے مثبت آئے
اسلام آباد (آئی این پی ) قومی ادارہ صحت نے راولپنڈی،لاہور اوراسلام آباد سمیت 17 شہروںکے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے ۔قومی ادارہ صحت کے مطابق 31 اضلاع کے 38 ماحولیاتی نمونوں کا قومی ادارہ صحت کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا،لورا لائی، کوئٹہ، ژوب،اسلام آباد،ایبٹ آباد، بنوں، ڈی آئی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو موجود ہے۔ اس کے علاوہ پشاور،ٹانک،شمالی وزیرستان، لاہور،راولپنڈی،بدین،جامشوروکے سیوریج کے پولیو نمونے مثبت آئے، حیدر آباد،کراچی اورکشمورکے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، 17 شہروں کے ماحولیاتی نمونے 7 سے 17 اپریل کے درمیان ٹیسٹ کیے گئے۔