کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کی معروف کرکٹ برانڈ گرے نکولس کے ساتھ اپنی طویل شراکت داری ختم کر کے پاکستان کی کرکٹ کمپنی سی اے اسپورٹس کے ساتھ نیا معاہدہ کیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت، بابراعظم کو سالانہ 7 کروڑ روپے کی بیٹ اسپانسر فیس ملے گی، جو پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی بلے باز کے لیے سب سے زیادہ منافع بخش معاہدہ ہے۔ اس کے علاوہ، سی اے اسپورٹس بابراعظم کو پرفارمنس بونس بھی دے گا، جس میں ہر ففٹی اور سنچری پر اضافی رقم شامل ہو گی۔یہ معاہدہ عالمی کرکٹ سپر اسٹارز جیسے ویرات کوہلی اور جو روٹ کے معاہدوں کے ہم پلہ ہے، اور اس کا مقصد بابراعظم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔