پاکستان کی عزت و وقار کی خاطر مذاکرات ضروری ہیں: راجا ناصر عباس

پاکستان کی عزت و وقار کی خاطر مذاکرات ضروری ہیں: راجا ناصر عباس

مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ، علامہ سینیٹر راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاس عوام کی طاقت ہے اور پاکستان کی عزت اور وقار کے لئے مذاکرات کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس کا فیصلہ پاکستان کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے دیگر ممالک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں اربوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں تاکہ ملک کا امیج بہتر ہو، مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اربوں روپے خرچ کرکے ملک کا امیج خراب کیا جا رہا ہے۔راجا ناصر عباس نے 9 مئی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے اس دن دو بول بولے، ان کو معافی مل گئی ہے، اور اس سے پاکستان کے آئین پر عوام کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا وقت بہت اہم ہے اور پاکستان موجودہ حالات میں ایک "سینڈوچ" بننے جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مذاکرات ہونے چاہیے تاکہ پاکستان کو بچایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا عمل خوش آئند ہے اور یہ پاکستان کی تحریک کے اہم مذاکرات ہیں۔ وہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ موقع دیا ہے، اس پر توجہ دینی چاہیے تاکہ مذاکرات آگے بڑھیں اور ملک کی ترقی کے لئے مناسب اقدامات کیے جا سکیں۔راجا ناصر عباس نے یہ بھی کہا کہ ہم ان افراد سے بات کر رہے ہیں جنہوں نے گولیاں چلائیں، اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تاکہ مذاکرات آگے بڑھیں اور پاکستان کے لیے بہتر راستہ نکالا جا سکے۔