عمران خان کے خلاف کارروائی پاکستانی عدالتوں کا فیصلہ ہےامریکی محکمہ خارجہ

 عمران خان کے خلاف کارروائی پاکستانی عدالتوں کا فیصلہ ہےامریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے اور اس کیس کو پاکستانی آئین اور قوانین کے مطابق ہی حل کیا جائے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کانگریس کی خط و کتابت پر تبصرہ نہیں کرتا، تاہم وہ پاکستان سے جمہوری اصولوں، آئینی حکمرانی اور انسانی حقوق کے احترام کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان میں عمران خان کے خلاف مختلف قانونی اقدامات اور سیاسی صورتحال پر عالمی سطح پر بھی تبصرے ہو رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کی حمایت کے لیے امریکہ کا عزم مستحکم ہے۔