بیلجیئم: وزیراعظم کے دفتر کے باہر سے چاقو بردار شخص گرفتار

  برسلز(آئی این پی )بیلجیئم میں وزیرِ اعظم کے دفتر کے باہر سے چاقو لیے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حراست میں لیا جانے والا شخص وزیرِ اعظم کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔مقامی پولیس کے مطابق مسلح شخص نے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے تلخ کلامی کی اور دھمکیاں بھی دیں۔