فائرنگ سے ایک شخص قتل چاقو حملے کا زخمی دم توڑ گیا

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی کے تھانہ غازی آباد کے گائوں 64 نائن ایل میں دو ملزموں نے نامعلوم وجہ پر اشرف مسیح نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ اسی تھانے کی حدود کے گا ئوں 8 گیارہ ایل میں دو ہفتے قبل مبینہ چاقو حملے میں شدید زخمی ہونیوالا 55 سالہ فلک شیر ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا۔مقتول فلک شیر قاضی کو قاسم یونس مسیح عرف چاند نے مبینہ طور پر چاقو کے وار سے زخمی کیا تھا، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔